QR CodeQR Code

ساہیوال، قیدیوں کی وین پر مسلح افراد کا حملہ، 3 ملزم فرار

5 Apr 2015 18:10

اسلام ٹائمز: تھانہ نورشاہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر حملہ کیا، حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، مسلح افراد تین ملزمان کو چھڑانے کیساتھ ساتھ سرکاری رائفل بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع ساہیوال کے علاقہ کوڑے شاہ تھانہ نورشاہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر حملہ کرکے تین ملزموں کو چھڑا کر فرار ہو گئے ہیں۔ حملہ آور گاڑی پر سوار ہوکر آئے اور تینوں ملزموں کو ہتھکڑیوں سمیت چھڑا کر فرار ہوگئے اور جاتے جاتے سرکاری رائفل بھی لے گئے۔ حملہ آورں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 452100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/452100/ساہیوال-قیدیوں-کی-وین-پر-مسلح-افراد-کا-حملہ-3-ملزم-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org