0
Sunday 5 Apr 2015 23:20

عمران خان کو سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے الطاف فوبیا سے باہر آجانا چاہیے، ایم کیو ایم

عمران خان کو سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے الطاف فوبیا سے باہر آجانا چاہیے، ایم کیو ایم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ایم کیو ایم پر کی جانیوالی تنقیدپر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صاحب کو اب گالم گلوچ کی زبان چھوڑ کر سنجیدہ سیاست کرنا چاہیے اور الطاف فوبیا سے باہر آجانا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دراصل عمران خان کو کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی یقینی شکست نظر آرہی ہے، اسی لئے عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنما شکست سے بچنے کیلئے راہ فرار ڈھونڈ رہے ہیں اور الزامات کا سہارا لے رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جہاں تک قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف لندن میں مقدمہ دائر کرنے کا تعلق ہے، تو عمران خان جہاں چاہیں مقدمہ دائر کریں، وہ پہلے بھی کوشش کر چکے ہیں اور اب بھی وہ چاہیں تو اپنا شوق پورا کرلیں، ماضی کی طرح اس بار بھی انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ عمران خان قوم کو یہ جواب دیں کہ جس اسمبلی کو وہ جعلی اور فراڈ کہتے آئے ہیں، اس اسمبلی میں وہ آج کس منہ سے جانے کی بات کر رہے ہیں؟ کیا دھوکے بازی اور منافقت کی یہ سیاست ہی ان کی تبدیلی ہے، جس کیلئے انہوں نے قوم کے نوجوانوں کو بیوقوف بنایا، عمران خان کی منافقت کی یہ سیاست اب زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔
خبر کا کوڈ : 452150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش