QR CodeQR Code

اگر شفاف انتخابات ہوئے تو بھی پی ٹی آئی 10 ہزار سے زیادہ ووٹ نہیں لے سکے گی، کنور نوید

6 Apr 2015 00:18

اسلام ٹائمز: کمشنر ہاﺅس کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے امیدوار نے کہا کہ حلقے میں پولیس، رینجرز یا فوج سیکورٹی کی ذمہ داریاں نبھائے، ایم کیو ایم کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور این اے 246 سے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ اگر اس حلقے میں شفاف انتخابات ہو جائیں، تو پی ٹی آئی پھر بھی 10 ہزار سے زیادہ ووٹ نہیں لے سکے گی، اور ہمارے اندازے کے مطابق وہ تیسرے نمبر پر آئے گی، این اے 246 ایم کیو ایم کی سیٹ ہے، وہ ہم سے بھاگ کر کہیں نہیں جائے گی، پی ٹی آئی اپنی انتخابی مہم چلائے، تاہم ایم کیو ایم کی قیادت کے خلاف غیر اخلاقی اور متنازعہ بیانات دینے سے گریز کرے۔ کمشنر آفس کراچی میں ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کنور نوید نے مزید کہا کہ حلقے میں پولیس، رینجرز یا فوج سیکورٹی کی ذمہ داریاں نبھائے، ایم کیو ایم کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 246 ایم کیو ایم کے چاہنے والوں کا علاقہ ہے، ماضی کی طرح یہ سیٹ ایم کیو ایم ہی جیتے گی، پی ٹی آئی کو چاہئے کہ وہ اپنے طرز سیاست کو درست کرے۔


خبر کا کوڈ: 452159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/452159/اگر-شفاف-انتخابات-ہوئے-بھی-پی-ٹی-آئی-10-ہزار-سے-زیادہ-ووٹ-نہیں-لے-سکے-گی-کنور-نوید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org