0
Monday 6 Apr 2015 12:04

بنگلہ دیش میں طوفان سے شدید تباہی، 22 ہلاک

بنگلہ دیش میں طوفان سے شدید تباہی، 22 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش میں اتوار کو آنے والے شدید طوفانِ باد و باراں سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں، بنگلہ دیش کے حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے پانچ اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور ڈھاکہ کے شمال میں واقع ضلع بوگرا میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ہے، مرنے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق حکام نے مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بوگرا کے ضلعی ایڈمنسٹریٹر شفیق الرضا بسواس کا کہنا ہے کہ ضلعے میں کم سے کم 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ دارالحکومت ڈھاکہ سے بھی ہلاکتوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ طوفان سے بڑی تعداد میں مکانات کو نقصان پہنچا، درخت اکھڑ گئے اور بجلی کی فراہمی بھی کئی گھنٹے کے لیے معطل رہی ہے۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں موسمِ بہار کے آغاز سے ہی طوفانوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جن میں ماضی میں بھی بھاری جانی نقصان ہوتا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 452248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش