QR CodeQR Code

آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کا سندھ سے بھی وجود مٹادیا ہے، ممتاز بھٹو

6 Apr 2015 14:37

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں ن لیگ سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ آخر کار زرداری پیپلز پارٹی کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوگئے اور جو تھوڑی بہت بلاول زرداری سے پارٹی کو امیدیں وابستہ تھیں وہ بھی انہوں نے اپنے بیٹے کو ملک سے بھگا کر ختم کردیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید بھٹو کی حالیہ برسی نے ہمارے دعوے کو سچ ثابت کردیا ہے کہ زرداری نے پیپلز پارٹی کا سندھ سے بھی وجود مٹا دیا ہے اور پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ زرداری کی کال پر کوئی بھی نہیں آیا، زرداری پارٹی نوڈیرو خان بہادر احمد خان بھٹو کے بنگلے کا صحن بھی لوگوں سے بھر نہ سکی، جو چند لوگ وہاں موجود تھے وہ بھی زرداری کی تقریر سے سخت مایوس ہوکر آپس میں یہ کہتے ہوئے چلے گئے کہ آخر کار زرداری پیپلز پارٹی کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوگئے اور جو تھوڑی بہت بلاول زرداری سے پارٹی کو امیدیں وابستہ تھیں وہ بھی انہوں نے اپنے بیٹے کو ملک سے بھگا کر ختم کردیں، اس موقع پر یہ بھی واضح نظر آرہا تھا کہ زرداری کے لیے اب ان کے سہارے کے بغیر اور کوئی راستہ نہیں ہے جنہوں نے انہیں ساتھیوں سمیت علی بابا چالیس چوروں کا خطاب دیا تھا، گزشتہ عام انتخابات انہوں نے افسرشاہی بالخصوص پولیس کی دھاندلی سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ہم لازمی طور پر نئے جوڈیشل کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 452296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/452296/آصف-زرداری-نے-پیپلز-پارٹی-کا-سندھ-سے-بھی-وجود-مٹادیا-ہے-ممتاز-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org