QR CodeQR Code

سعودی عرب کو بعض معاملات میں مدد کی یقین دہانی کرائی جاچکی ہے، باخبر ذرائع

6 Apr 2015 14:54

اسلام ٹائمز: دوسری جانب یمن تنازعہ میں حوثی باغیوں سے مصر کے ذریعے بات چیت کا چینل کھولا گیا ہے، اس حوالے سے مصری کمانڈر انچیف اور وزیر دفاع صدقی سوبھی کل پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نئی متوقع تجاویز سے قطع نظر حکومت پاکستان، سعودی عرب کو انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس کے معاملات میں مدد دینے کے حوالے سے یقین دہانی کراچکی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے مابین یمن کی صورتحال کے پس منظر میں مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے ایک حد تک اتفاق رائے ہوچکا، دونوں ملکوں میں بات چیت کے کسی بھی مرحلہ پر یمن میں استعمال کے لیے پاکستانی فوجی دستے نہیں مانگی جائے گی اور نہ ہی پاکستان نے ایسے کسی مطالبہ کے جواب میں ناں کہا ہے، پاکستان سے انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی کے معاملات، مقامات مقدسہ اور یمن سے متصل حساس سرحدوں کی اندر سے حفاظت کیلئے کہا گیا ہے جس پر پاکستان نے اصولی طور پر اتفاق کیا، دوسری جانب یمن تنازعہ میں حوثی قبائل سے مصر کے ذریعے بات چیت کا چینل کھولا گیا ہے، اس حوالے سے مصری کمانڈر انچیف اور وزیر دفاع صدقی سوبھی کل پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 452307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/452307/سعودی-عرب-کو-بعض-معاملات-میں-مدد-کی-یقین-دہانی-کرائی-جاچکی-ہے-باخبر-ذرائع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org