0
Monday 6 Apr 2015 18:32

تحریک انصاف والو، شرم کرو، حیا کرو، خواجہ آصف

تحریک انصاف والو، شرم کرو، حیا کرو، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواجہ آصف نے جب اپنی تقریر شروع کی توہال میں شیم شیم اور گو عمران گو کے نعرے لگنا شروع ہو گئے، جس پر خواجہ آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مطالبہ کر دیا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے فرداً فرداً پوچھا جائے کہ انہوں نے استعفی دیا یا نہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف پر خوب تنقید کی اور کہا کہ شرم کرو، حیاء کرو۔ خواجہ آصف نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپکا ہر حرف حرف آخر ہے، مگر ان لوگوں (تحریک انصاف کے اراکین) کو بھی شرم ہو نی چاہیے۔ یہ لوگ اب یہاں اسمبلی میں آکر بیٹھے ہیں اور باہر جا کر کہتے ہیں کہ یہ جعلی اسمبلی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو شرم ہونی چاہیے کہ وہ کنٹینر پر کھڑے ہوکے ہمیں گالیاں دیتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 452366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش