QR CodeQR Code

عراق، بغداد میں موسسہ البلاغ والارشاد الاسلامی کے زیراہتمام کانفرنس، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی شرکت

6 Apr 2015 19:37

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل علامہ الشیخ ناصر عباس النجفی کی قیادت میں شرکت کی، وفد میں سیکرٹری جنرل کے علاوہ سابق سیکرٹری جنرل علامہ السید مہدی رضوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل الشیخ ارشد علی خان الجعفری النجفی اور سیکرٹری نشر واشاعت علامہ عبد الحفیظ واعظی صاحب شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ نجف اشرف کے وفد نے گزشتہ روز موسسہ البلاغ والارشاد الاسلامی کی دعوت پر'' الحفلہ للدعم الحشد الشعبی' کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس جو کہ بغداد میں ہوئی میں شرکت کی۔ کانفرنس میں عراق کے وزیر عظم ڈاکٹر حیدر العبادی کے علاوہ وزیر داخلہ اور دوسرے وزرا سمیت شیعہ اور سنی علما کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں مقام معظم رہبری کے نمائندہ عراق حضرت آیت اللہ الشیخ محمد مھدی آ صفی نے خصوصی شرکت اور خطاب فرمایا۔ اس کے علاوہ حزب الدعو الاسلامیہ کے سینیر عہدہ دران اور اور دوسرے سیاستدانوں نے بھی شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی سربراہی سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ الشیخ ناصر عباس النجفی نے کی۔ اس وفد میں سیکرٹری جنرل کے علاوہ سابق سیکرٹری جنرل علامہ السید مھدی رضوی صاحب، ڈپٹی سیکرٹری جنرل الشیخ ارشد علی خان الجعفری النجفی صاحب اور سیکرٹری نشر واشاعت علامہ عبد الحفیظ واعظی صاحب شامل تھے۔ کانفرنس کے اختتام پر نمائندہ ولی فقہی عراق آیت اللہ الشیخ محمد مھدی آ صفی صاحب سے خصوصی ملاقات کی۔


خبر کا کوڈ: 452386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/452386/عراق-بغداد-میں-موسسہ-البلاغ-والارشاد-الاسلامی-کے-زیراہتمام-کانفرنس-ایم-ڈبلیو-وفد-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org