QR CodeQR Code

کوئٹہ، احتجاج کے دوارن صوبائی مشیر کے گارڈز اور مظاہرین میں جھڑپ

7 Apr 2015 00:43

اسلام ٹائمز: سیکیورٹی پر مامور گارڈز نے مظاہرین پر بندوقیں تان لیں۔ جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور صوبائی مشیر کے صاحبزادوں اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں پانی قلت کے خلاف شہریوں کے احتجاج کے دوران صوبائی مشیر کے گارڈز نے مظاہرین پر بندوقیں تان لیں۔ جس کے نتیجے میں مظاہرین اور سیکیورٹی گارڈز میں شدید جھڑپ شروع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پانی کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کے خلاف متاثرین نے شدید احتجاج کیا اور متعلقہ حکام سے مسئلہ کے حل کےلئے اقدامات کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران صوبائی مشیر کے صاحبزادے احتجاج ختم کرانے کےلئے موقع پر پہنچے تو ان کی سیکیورٹی پر مامور گارڈز نے مظاہرین پر بندوقیں تان لیں۔ جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور صوبائی مشیر کے صاحبزادوں اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ تاہم بعد ازاں حالات پر قابو پالیا گیا۔ مظاہرین نے صوبائی مشیر کے آنے اور مسائل کے حل تک اپنا احتجاج جاری رکھنے کا عندیہ دیدیا۔


خبر کا کوڈ: 452389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/452389/کوئٹہ-احتجاج-کے-دوارن-صوبائی-مشیر-گارڈز-اور-مظاہرین-میں-جھڑپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org