0
Tuesday 7 Apr 2015 00:45

ضرب عضب میں کسی بھی قسم کی منافقت سے نقصان ہوگا، اصغر خان اچکزئی

ضرب عضب میں کسی بھی قسم کی منافقت سے نقصان ہوگا، اصغر خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ اے این پی بلوچستان کے رہنماء اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل کی خاطر صوبوں کو انکے اختیارات و حقوق دینا ناگزیر ہے، حقوق مانگنے والوں پر غداری کا لیبل لگانا پرانی روایت بن چکی ہے۔ گوادر تا کاشغر روٹ میں‌ تبدیلی کسی صورت قبول نہیں ہوگی۔ مقتدر قوتوں نے دنیا بھر کے انتہا پسندوں کو پشتون سرزمین پر اکھٹا کرکے انہیں مہمان بنا دیا ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں منافقت کی گئی تو مزید نقصان کا سامنا کرنا پڑیگا۔ ہمیں اچھے اور برے انتہا پسندوں کے نظریہ سے باہر نکلنا ہوگا۔ حکمرانوں کے منفی عزائم کو کسی صورت تکمیل تک نہیں پہنچنے دینگے۔
خبر کا کوڈ : 452391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش