QR CodeQR Code

تحریک انصاف کو آزاد کشمیرمیں مثالی جماعت بنائیں گے، بیرسٹر سلطان

7 Apr 2015 09:25

اسلام ٹائمز:استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن مین وزیراعظم مجید کو ایک جھٹکا دیا تھا وہ پارٹی صدارت سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ جب دوسرا دوں گا تو آزاد کشمیر کے اندر پیپلز پارٹی کا نام لینے والا کوئی نہیں بچے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن مین وزیراعظم مجید کو ایک جھٹکا دیا تھا وہ پارٹی صدارت سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ جب دوسرا دوں گا تو آزاد کشمیر کے اندر پیپلز پارٹی کا نام لینے والا کوئی نہیں بچے گا۔ پیپلز پارٹی کے نظریاتی اور با ضمیر کارکنان کو ایک بار پھر پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔ بھمبر کے اندر آ کر میں نے باضابطہ اور باقاعدہ رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کو آزاد کشمیر بھرمیں ایک مثالی اور منظم جماعت بنائیں گے جس کے لیے جلد ممبرشپ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھوتوسیال میں اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔ تقریب سے چودھری غلام حسین، سابق ممبر کشمیر کونسل حمید چھوٹھی، سابق مشیر چوہدری شعبان، چوہدری حق نواز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 452462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/452462/تحریک-انصاف-کو-آزاد-کشمیرمیں-مثالی-جماعت-بنائیں-گے-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org