QR CodeQR Code

ریکوڈک کیس، بین الاقوامی کمپنی کیساتھ معاملات عدالت سے باہر حل کرینگے، بلوچستان حکومت

7 Apr 2015 21:59

اسلام ٹائمز: ماہرین کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ آنے میں ایک سے دو سال کا وقت لگے گا۔ تاہم حکمران پرامید ہے کہ اس سے قبل کوئی عدالت سے باہر فیصلہ ہوگا۔ جس میں عوامی توقعات کے مطابق وسائل کا بھرپور انداز میں دفاع کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔‌ بلوچستان حکومت ریکوڈک منصوبے کے حوالے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ جس کے تحت صوبے کے وسائل کا بھرپور انداز میں دفاع کیا جاسکے۔ حکومت میں موجود ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ٹی سی سی سے عالمی ثالثی عدالت کے باہر بیٹھ کر فیصلہ کیا جائے اور انکے اخراجات کا تخمینہ لگا کر کمپنی کو ادا کیا جائے۔ تاکہ حکومت بھاری جرمانے سے بچ سکے۔ دونوں فریقین کے ماہرین اس وقت کمپنی کی جانب سے خرچ کی گئی رقم کا بغور جائزہ لے کر معلومات اور تخمینہ کی تصدیق کر رہے ہیں۔ جس کے بعد عدالت کی جانب سے صورتحال اگلے مرحلے میں واضح ہوجائے گی۔ عدالتی فیصلے سے قبل دونوں فریقین حکومت اور ٹی سی سی کے ماہرین مسئلے پر جامع بحث کریں گے اور مسئلہ پر تفصیلاً گفتگو ہوگی۔ فیصلہ صرف ایک فریق یا ٹی سی سی کی طرف نہیں ہوگا۔ ٹی سی سی کی جانب سے دائر کیے گئے دعوے کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے اور سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اعلیٰ سطح پر حکومت پرامید ہے کہ ٹی سی سی کے ساتھ عدالت کے باہر سمجھوتہ ہوگا۔ جس میں ٹی سی سی کے ساتھ ماضی کے تلخ تجربہ کو ایک طرف رکھا جائے گا۔ کیونکہ ٹی سی سی کو رئیسانی حکومت کی جانب سے زمین سے انکار کیا گیا تھا۔

اس متنازعہ معاملے میں موجود حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔ حکومت کا موقف ہے کہ صورتحال ماضی کی حکومت کی جانب سے پیدا کی گئی ہے۔ تاہم موجود حکومت اسے سنجیدگی سے نمٹا رہی ہے اور اسے منصفانہ طریقے سے حل کرے گی، جو عوام کی توقعات کے مطابق ہونگے۔ بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف مولانا واسع کی جانب سے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ تاہم وہ وزیراعلٰی یا صوبائی حکومت کے خلاف اسطرح کے الزامات کو ثابت کرنے کیلئے معمولی ثبوت بھی پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ آنے میں ایک سے دو سال کا وقت لگے گا۔ تاہم حکمران پرامید ہیں کہ اس سے قبل کوئی عدالت سے باہر فیصلہ ہوگا۔ جس میں عوامی توقعات کے مطابق وسائل کا بھرپور انداز میں دفاع کیا جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق ریکوڈک میں چھ ٹرلین امریکن ڈالر مالیت کا سونا تانبا ذخیرہ ہے۔ جو چاغی ڈسٹرکٹ کے 99 اسکوئر کلومیٹر پر محیط ہے۔

جس کا بیشتر ایریا تاحال مکمل طور پرسروے نہیں کیا گیا۔ نہ ہی کوئی تحقیق کی گئی ہے۔ جس کے باعث قوی امکان ہے کہ دیگر کمپنیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ تمام ایریا ایک کمپنی کو نہیں دیا جائیگا۔ چھ سے سات کمپنیوں کے ساتھ نئے معاہدے کیے جائیں اور مختلف شرائط و ضوابط ساتھ جس میں پرانے معاہدوں کا اثر نہیں ہوگا۔ حکومت بلوچستان ماہرین اور ٹھیکیدارن کی خدمات لینے پر غور کر رہی ہے۔ جس سے تمام ملکیت صرف حکومت وقت کے پاس ہوگی۔ حکومت کے پاس بہت سے آپشنز موجود ہیں، جس پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 452586

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/452586/ریکوڈک-کیس-بین-الاقوامی-کمپنی-کیساتھ-معاملات-عدالت-سے-باہر-حل-کرینگے-بلوچستان-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org