QR CodeQR Code

ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے اپوزیشن لیڈر کو ’بیٹا‘ کہہ کر مخاطب کیا، شہریار مہر نے بھی انہیں ’امی جی‘ کہہ دیا

7 Apr 2015 19:21

اسلام ٹائمز: اسمبلی اجلاس کے دوران شہلا رضا نے شہریار مہر اور سلیم راجپوت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”بیٹا“ بیٹھ جاﺅ، جس کے بعد وہ اپنی سیٹ پر بیٹھ گئے، لیکن شہریار مہر نے شہلا رضا کو کہا کہ ’امی جی‘ یہ تو آپ کا اختیاز ہے، جس پر شہلا رضا نے کہا کہ امید ہے آپ ان الفاظ کا آئندہ خیال رکھیں گے، جس پر ایوان میں زوردار قہقہ بلند ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر شہریار مہر اور سلیم راجپوت کو ”بیٹا “ کہہ کر مخاطب ہوتی رہیں، جبکہ شہریار مہر نے بھی شہلا رضا کو ”امی جی” کا خطاب دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا، دوران اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہریار مہر اور سلیم راجپوت کسی موضوع پر بات کرنے کے لئے کھڑے ہوگئے، جس پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے دونوں حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”بیٹا“ بیٹھ جاﺅ، جس موضوع پر آپ لوگ بات کرنا چاہتے ہو وہ معاملہ عدالت میں ہے، جس کے بعد وہ اپنی سیٹ پر بیٹھ گئے لیکن جواب دیئے بغیر نہ رہ سکے اور اپوزیشن لیڈر شہریار مہر نے شہلا رضا کو کہا کہ ’امی جی‘ یہ تو آپ کا اختیاز ہے۔ جس پر شہلا رضا نے کہا کہ امید ہے آپ ان الفاظ کا آئندہ خیال رکھیں گے، جس پر ایوان میں زوردار قہقہ بلند ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 452632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/452632/ڈپٹی-اسپیکر-شہلا-رضا-نے-اپوزیشن-لیڈر-کو-بیٹا-کہہ-کر-مخاطب-کیا-شہریار-مہر-بھی-انہیں-امی-جی-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org