0
Tuesday 7 Apr 2015 21:37

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نائب وزیر خارجہ سمیت اعلٰی ایرانی حکام کے ہمراہ بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ وزیراعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ایرانی قیادت کا اہم پیغام پاکستانی قیادت تک پہنچائیں گے، ایرانی وزیر خارجہ دفتر خارجہ میں یمن کی صورتحال پر بھی باضابطہ بات چیت کریں گے۔ جواد ظریف ترکی اور ایران کی قیادت کے درمیان ہونے والی بات چیت پر پاکستان کو اعتماد میں لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 452649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش