QR CodeQR Code

تقاریر اور بیانات پر پابندی سے متعلق درخواست پر الطاف حسین کو عدالتی نوٹس جاری

7 Apr 2015 22:57

اسلام ٹائمز: جئے سندھ قوم پرست پارٹی کے چیئرمین قمر بھٹی ایڈوکیٹ کی عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الطاف حسین کی لندن سے مواصلاتی تقاریر اور بیانات پر پابندی لگائی جائے، کیونکہ اشتعال انگیز بیانات اور تقریروں کی وجہ سے معاشرے کے مختلف طبقات میں نفرت اور انتشار پیدا ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد نے جئے سندھ قومی پرست پارٹی کے چیئرمین قمر بھٹی ایڈوکیٹ کی دائر کردہ درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین، وفاقی حکومت، چیئرمین پیمرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جئے سندھ قوم پرست پارٹی کے چیئرمین قمر بھٹی ایڈوکیٹ نے عدالت عالیہ میں درخواست کر رکھی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ الطاف حسین کی لندن سے مواصلاتی تقاریر اور بیانات پر پابندی لگائی جائے، کیونکہ اشتعال انگیز بیانات اور تقریروں کی وجہ سے معاشرے کے مختلف طبقات میں نفرت اور انتشار پیدا ہو رہا ہے۔ عدالت نے جئے سندھ قومی پرست پارٹی کے چیئرمین قمر بھٹی ایڈوکیٹ کی دائر کردہ درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، نواز حکومت، چیئرمین پیمرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 452675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/452675/تقاریر-اور-بیانات-پر-پابندی-سے-متعلق-درخواست-الطاف-حسین-کو-عدالتی-نوٹس-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org