0
Tuesday 7 Apr 2015 23:30

عمران خان 8 اپریل بروز بدھ حیدرآباد اور 9 اپریل بروز جمعرات کراچی کا اہم دورہ کرینگے

عمران خان 8 اپریل بروز بدھ حیدرآباد اور 9 اپریل بروز جمعرات کراچی کا اہم دورہ کرینگے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین آج (بدھ کو) کراچی پہنچ رہے ہیں، وہ حیدرآباد اور بھٹ شاہ (ضلع مٹیاری) بھی جائیں گے، حیدرآباد میں ڈاکٹر ذوالفقار ہالیپوتو سمیت مختلف افراد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے، بعد ازاں عمران خان اسی قافلے کے ساتھ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار بھٹ شاہ جائیں گے، جہاں پر بھٹ شاہ کے گدی نشین خاندان کے اہم رہنماء بھی تحریک انصاف میں شامل ہونگے۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق سندھ کے ایک اہم میڈیا گروپ کے سربراہ نے بھی عمران خان سے کئی ملاقاتیں کی ہیں، جو کہ تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتے ہیں، تاہم عمران خان کے موجودہ دورے میں شمولیت اختیار نہیں کرینگے۔ عمران خان اپنے دورہ کراچی میں کل (جمعرات کو) این اے 246 کے حلقے میں پورا دن گذاریں گے، کریم آباد کے کیمپ میں بیٹھ کر اہل علاقہ سے ملاقات کریں گے، اور حلقے کے ہر حساس علاقے اور محلے کا دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 452683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش