0
Tuesday 7 Apr 2015 23:36

پاکستان یمن مسئلہ کا پرامن حل چاہتا ہے، سرتاج عزیز

پاکستان یمن مسئلہ کا پرامن حل چاہتا ہے، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ یمن کے مسئلے کا پر امن حل تلاش کیا جائے۔ میڈیا کو جاری بیان مین سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے ترک قیادت اور دیگر رہنماﺅں سے رابطہ کیا ہے اور پاکستان مسلم امہ کا اتحاد چاہتا ہے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ترکی اور ایران کی جانب سے یمن معاملے کے پر امن حل کے فیصلے کا پاکستان خیر مقدم کرتا ہے اور اس فیصلے میں ان کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 452688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش