QR CodeQR Code

پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ کور کمیٹی کا تھا، عمران خان

7 Apr 2015 23:49

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ میرا موقف تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد اسمبلی میں واپس جایا جائے، مگر ہمارا اسمبلی میں واپس جانا کور کمیٹی کا فیصلہ تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ واپس جانے کا فیصلہ کو ر کمیٹی کا تھا، میرا نہیں تھا۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں واپس جانا میرا فیصلہ نہیں تھا، میرا موقف تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد اسمبلی میں واپس جایا جائے، مگر ہمارا اسمبلی میں واپس جانا، کور کمیٹی کا فیصلہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی اس بات پر متفق تھی کہ پارلیمنٹ میں واپس جاکر حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کیا جائے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ وہ اب اسمبلی میں جائیں گے اور تیاری کے ساتھ جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 452692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/452692/پارلیمنٹ-میں-جانے-کا-فیصلہ-کور-کمیٹی-تھا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org