0
Tuesday 7 Apr 2015 21:25
شام میں یرموک کیمپ دہشتگردوں کی یلغار کا مرکز بن چکا ہے

تکفیری دہشتگردوں کو بالواسطہ یا بلاواسطہ اسرائیل کی حمایت حاصل ہے، ایرانی وزارت خارجہ

تکفیری دہشتگردوں کو بالواسطہ یا بلاواسطہ اسرائیل کی حمایت حاصل ہے، ایرانی وزارت خارجہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ دمشق کے جنوب میں واقع فلسطینی کیمپ یرموک دہشت گردوں کی یلغار کا مرکز بن گیا ہے۔ سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے فلسطینی پناہ گزین کیمپ یرموک کی ابتر صورتحال اور اس پر تکفیری دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افسوسناک صورتحال تین سال قبل مسلح گروہوں کے شام میں داخل ہونے کے وقت سے شروع ہوئی ہے اور اب داعش کے شامل ہونے سے مزید ابتر ہوگئی ہے۔ مرضیہ افخم نے یرموک کیمپ پر دہشت گرد گروہوں کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر نے عرصہ دراز اس کیمپ کو جنگ و خونریزی کے میدان میں تبدیل کر دیا ہے اور فلسطینیوں کے خلاف جارحیت انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان جارحانہ کارروائیوں کے اصل ذمہ دار دہشت گرد گروہ اور وہ ممالک ہیں جو شام کے حوالے سے اپنی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یرموک کیمپ کے پناہ گزیں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی مہاجرین جنہوں نے صہیونی حکومت کے مظالم سے تنگ آکر شام میں پناہ لی تھی اور برسوں سے شام کی حکومت اور عوام ان کی میزبانی کرتے رہے ہیں، آج متعدد تکفیری دہشت گردوں کی جارحیت کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ ان تکفیری دہشت گرد گروہوں کو اسرائیل کی بالواسطہ یا بلاواسطہ حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تکفیری عناصر صہیونی حکومت کے مفادات پورے کر رہے ہیں۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ اقوام متحدہ اس انسانی المیے کی روک تھام کے لئے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے گی اور دہشت گردی کے حامی ممالک کو دہشت گردوں کی مالی حمایت بند کرنے اور مسلح افراد کے شام میں داخل ہونے کے بارے میں ٹھوس قدم اٹھائے گی۔
خبر کا کوڈ : 452762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش