QR CodeQR Code

جہان اسلام کے مسائل باہمی طور پر اور غرب کی مداخلت کے بغیر حل ہونے چاہیں

داعش کو مسلمان نہیں سمجھتا اور انکے جرائم کی مذمت کرتا ہوں، رجب طیب اردوغان

8 Apr 2015 01:18

اسلام ٹائمز: تہران میں رہبر انقلاب اسلامی کیساتھ ہونے والی ملاقات میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ خطے میں بہت سے مسائل موجود ہیں، ہمیں ایک دوسرے کی مدد اور تعاون سے انہیں حل کرنا چاہیئے اور ان مسائل کے حل کیلئے غرب کا انتظار نہیں کرنا چاہیئے۔ رجب طیب اردوغان نے کہا کہ میں داعش کو مسلمان نہیں سمجھتا اور ان کے جرائم کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے منگل کی سہ پہر تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے اس دورے کے دوران ایرانی حکام سے دو طرفہ روابط بالخصوص، سیاسی، اقتصادی اور خطے کے دیگر مسائل کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ رجب طیب اردوغان نے تہران اور انقرہ کے درمیان انرجی کے فیلڈ میں ہمکاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور ایران نے "اقتصادی تعاون کونسل" تشکیل دی ہے اور اپنے وزراء سے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو تیس ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے ضروری اقدامات پر غور کریں۔ یاد رہے کہ اس وقت ایران اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم چودہ ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ ترکی کے صدر نے اس بات پر تاکید کی کہ جہان اسلام کے مسائل باہمی طور پر اور غرب کی مداخلت کے بغیر حل ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں بہت سے مسائل موجود ہیں، ہمیں ایک دوسرے کی مدد اور تعاون سے انہیں حل کرنا چاہیئے اور ان مسائل کے حل کیلئے غرب کا انتظار نہیں کرنا چاہیئے۔ رجب طیب اردوغان نے کہا کہ میں داعش کو مسلمان نہیں سمجھتا اور ان کے جرائم کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 452769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/452769/داعش-کو-مسلمان-نہیں-سمجھتا-اور-انکے-جرائم-کی-مذمت-کرتا-ہوں-رجب-طیب-اردوغان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org