QR CodeQR Code

امریکہ نے سعودی عرب کو یمن میں کارروائی کیلئے ہتھیاروں کی فراہمی بڑھا دی

8 Apr 2015 16:12

اسلام ٹائمز: امریکا کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے یمن میں تحریک انصاراللہ کے خلاف کارروائی کے لئے سعودی عرب کو اسلحے کی ترسیل بڑھا دی ہے۔ اس کےعلاوہ امریکا خفیہ معلومات کے تبادلے کو بھی وسعت دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے سعودی عرب کو یمن میں تحریک انصاراللہ کے خلاف کارروائی کے لئے ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافہ کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکا کے نائب وزیر خارجہ انٹونی بلِنکن نے تحریک انصاراللہ کے خلاف اتحادی ممالک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے حوثیوں اور اُن کی حامی قوتوں کو ایک سخت پیغام دیا ہے کہ وہ طاقت کے زور پر یمن کو تہس نہس نہیں کر سکتے۔ انٹونی بلِنکن کا کہنا تھا کہ امریکا نے یمن میں تحریک انصاراللہ کے خلاف کارروائی کے لئے سعودی عرب کو اسلحے کی ترسیل بڑھا دی ہے۔ اس کےعلاوہ امریکا خفیہ معلومات کے تبادلے کو بھی وسعت دے گا جو تحریک انصاراللہ کے خلاف اتحاد میں شامل تمام ملکوں سے شیئر کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 452862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/452862/امریکہ-نے-سعودی-عرب-کو-یمن-میں-کارروائی-کیلئے-ہتھیاروں-کی-فراہمی-بڑھا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org