QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف بڑی کارروائی، 263 دہشتگرد ہلاک

8 Apr 2015 17:16

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کے مطابق، وادی تیراہ میں 392 دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بھی ناکارہ بنا دی گئیں، آپریشن میں اب تک پاک فوج کے 35جوان شہید ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ضرب عضب میں ابتک سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو سو تریسٹھ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز نے ضرب عضب آپریشن تاریخ میں سب سے بڑی کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں دوسو تریسٹھ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، وادی تیراہ میں 392 دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بھی ناکارہ بنا دی گئیں، آپریشن میں اب تک پاک فوج کے 35 جوان شہید ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشتگردوں کا تمام اطراف سے محاصرہ کیا گیا ہے۔۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبرایجنسی کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے اور دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 452871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/452871/خیبر-ایجنسی-میں-دہشتگردوں-کیخلاف-بڑی-کارروائی-263-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org