0
Saturday 27 Nov 2010 15:56

محرم الحرام،امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پشاور ميں دفعہ 144 نافذ کر کے شہر کو سیل کر دیا جائے گا،ايس پی سٹی حماد عابد

محرم الحرام،امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پشاور ميں دفعہ 144 نافذ کر کے شہر کو سیل کر دیا جائے گا،ايس پی سٹی حماد عابد
پشاور:اسلام ٹائمز کے مطابق پشاور کے تھانہ کابلی ميں مختلف امام بارگاہوں کے نمائندوں کے ہمراہ مشترکہ پريس کانفرنس کرتے ہوئے ايس پي سٹی حماد عابد نے کہا کہ محرم الحرام ميں ممکنہ دہشتگردی کي وارداتوں کو روکنے کےلئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہيں۔انھوں نے کہا کہ یکم محرم سے شہر کو سیل کرنا شروع کر دیا جائے گا اور چھ محرم سے شہر کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔ 
ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ محرم کے دوران شہر میں صرف ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ایس پی حماد عابد نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں کي گزرگاہوںٕ پر سي سي ٹی وی کيمرے نصب کئے جائيں گے جبکہ حساس علاقوں ميں مردوں کے چادر اوڑھنے پر پابندي ہو گی۔ايس پی سٹي کا کہنا تھا کہ لوڈشيڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے واپڈا کو سٹينڈبائي جنريٹرز کي فراہمی کی درخواست کر دي گئی ہے جو حساس مقامات پر نصب کئے جائيں گے۔جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔مرد شہریوں کے چادر اوڑھنے پرپابندی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 45291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش