0
Thursday 9 Apr 2015 14:15

سابق یمنی صدر منصور ہادی القاعدہ کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، انصار اللہ یمن

سابق یمنی صدر منصور ہادی القاعدہ کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، انصار اللہ یمن
اسلام ٹائمز۔ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کے مستعفی صدر نے القاعدہ دہشتگرد گروہ کے ساتھ کھلے عام تعاون کیا ہے۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق محمد عبدالسلام نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے مستعفی صدر نے اپنے دور حکومت میں القاعدہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے اور اس کے تحت صنعا میں موجود کئی فوجی مراکز کو اس دہشتگرد گروہ کے حوالے کر دیا تھا۔ انصاراللہ کے ترجمان نے بتایا کہ جب منصور ہادی اس ملک کے جنوبی حصے کی جانب بھاگے تو انھوں نے انقلابی عناصر سے اپنی غداری کو دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی۔ محمد عبدالسلام نے یمن کے جنوبی شہر عدن کی جیل سے القاعدہ کے عناصر کے فرار پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے مستعفی صدر نے عدن کی مرکزی جیل سے بھاگنے میں ان دہشت گردوں کی مدد کی ہے۔ محمد عبدالسلام نے کہا کہ مسئلہ، عدن، شبوہ اور ابین کا نہیں بلکہ مسئلہ تمام جنوبی علاقوں میں ہے کہ جو ان علاقوں میں القاعدہ کے اثر و رسوخ کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 453105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش