QR CodeQR Code

ایرانی صدر حسن روحانی کے ایلچی مرتضی سرمدی کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات

9 Apr 2015 18:53

اسلام ٹائمز: صدر روحانی کے خصوصی ایلچی نے اپنے دورہ لبنان کے دوران سید حسن نصراللہ سے ہونے والی ملاقات میں ایٹمی مذاکرات اور یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور اس سے پیدا ہونے والے حالات کے بارے میں گفتگو کی اور اپنے علاقے کے ممالک کے دورے کے مقصد سے آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے خصوصی ایلچی نے اپنے دورہ لبنان کے دوران حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت کے خصوصی ایلچی مرتضی سرمدی نے اپنے دورہ لبنان کے دوران سید حسن نصراللہ سے ہونے والی ملاقات میں ایٹمی مذاکرات اور یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور اس سے پیدا ہونے والے حالات کے بارے میں گفتگو کی اور اپنے علاقے کے ممالک کے دورے کے مقصد سے آگاہ کیا۔ مرتضی سرمدی کل لبنان پہنچے تھے۔


خبر کا کوڈ: 453161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/453161/ایرانی-صدر-حسن-روحانی-کے-ایلچی-مرتضی-سرمدی-کی-سید-نصراللہ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org