0
Thursday 9 Apr 2015 22:11

یمن پر جارحیت کی سعودی غلطی آل سعود، امریکہ اور اسرائیل کی رسوائی کا سبب بنے گی، علی مرتضٰی زیدی

یمن پر جارحیت کی سعودی غلطی آل سعود، امریکہ اور اسرائیل کی رسوائی کا سبب بنے گی، علی مرتضٰی زیدی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں شہید باقرالصدر کی 35ویں برسی کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا، جس میں درجنوں عاشقان شہید نے شرکت کی۔ سیمینار سے ڈاکٹر علی مرتضٰی زیدی نے خطاب کیا۔ انہوں نے شہید کے افکار پر روشنی ڈالتے ہوئے موجودہ حالات میں شہید کے افکار کو اپنانے کی تائید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید باقرالصدر ایک بابصیرت شخصیت تھے۔ انہوں نے تیس سال قبل ہی عراق میں موجودہ بحرانوں کی پیش گوئی کی تھی اور ان کا راہ حل بتلا دیا تھا، انہوں نے امام خمینی (رہ) کے حولے سے عراقی عوام کو آگاہ کیا تھا کہ امام خمینی کی ذات میں ایسے ضم ہو جائو جیسے وہ اسلام میں ضم ہوگئے اور اسی وظیفہ کو سرانجام دیتے ہوئے شیعہ عالم اسلام میں عالم کفر سے نبرد آزما ہیں۔

انہوں نے شہید باقر الصدر کی عملی خدمات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے سوشلزم اور کمیونزم کے اقتصادیات کے حوالے سے نظریات کو ٹھکرا کر اسلامی نقطہ نظر پیش کیا، جو آج بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے، شہید کے افکار ہم سے تقاضا کرتے ہیں کہ اپنے امور کو رضائے الٰہی کیلئے انجام دیں اور اس بات کا اداراک کر لیں کہ انسانوں کی خدمت کئے بغیر دین کی خدمت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے یمن کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں عوام میں کا قتل کیا جا رہا ہے، جس میں شیعہ اور سنی دونوں عوام شامل ہیں، پاکستان فوج کو اس جنگ سے دور رہنا چاہئے اور پاک فوج کے جوانوں کو ہرگز یمن میں نہیں جانا چاہئے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکی مداخلت کا عمل جاری رہا تو یمن میں انسانی المیہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے، حالیہ بحران آل سعود کی اسٹریٹجک غلطی ہے، جس کے نتیجہ میں آل سعود بربادی کی طرف سفر کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے بادشاہ کی یہ تاریخی غلطی سعودیہ، اسرائیل اور امریکہ کیلئے ذلت اور رسوائی کا سبب بنے گی۔
خبر کا کوڈ : 453193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش