QR CodeQR Code

کراچی، کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

9 Apr 2015 23:14

اسلام ٹائمز: ابتدا میں فیکٹری کے ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، لیکن شدت زیادہ ہونے پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، فائر بریگیڈ کے عملے نے اندر موجود لوگوں کو اسنارکل کی مدد سے باہر نکالا اور 2 گھنٹے کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے صنعتی علاقے سائیٹ میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ میں حبیب چورنگی کے قریب واقع کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ابتدا میں فیکٹری کے ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، لیکن شدت زیادہ ہونے پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک اسنارکل اور 12 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے اندر موجود لوگوں کو اسنارکل کی مدد سے باہر نکالا، اور 2 گھنٹے کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا۔


خبر کا کوڈ: 453210

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/453210/کراچی-کپڑے-کی-فیکٹری-میں-ا-تشزدگی-کے-باعث-لاکھوں-کا-سامان-جل-کر-خاکستر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org