QR CodeQR Code

سندھ ہائی کورٹ میں پاک فوج سعودی عرب بھیجنے کیخلاف درخواست دائر

9 Apr 2015 23:25

اسلام ٹائمز: درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے مطابق پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور اندرونی معاملات میں مدد فراہم کرسکتی ہے، آئین کے آرٹیکل 25 اور 45 میں فوج کا کردار واضح طور پر درج ہے، پارلیمنٹ کو بھی اختیار نہیں کہ خلاف آئین کک فوج کو کسی دوسرے ملک جنگ کیلئے بھیجے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ میں پاک فوج سعودی عرب بھیجنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور اندرونی معاملات میں مدد فراہم کر سکتی ہے، آئین کے آرٹیکل 25 اور 45 میں فوج کا کردار واضح طور پر درج ہے، پارلیمنٹ کو بھی اختیار نہیں کہ آئینی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاک فوج کو کسی دوسرے ملک جنگ کیلئے بھیجے۔ درخواست میں سیکرٹری قانون، سیکریٹری خارجہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 453211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/453211/سندھ-ہائی-کورٹ-میں-پاک-فوج-سعودی-عرب-بھیجنے-کیخلاف-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org