QR CodeQR Code

نیشنل ایکش پلان پر عمل درآمد سے متعلق تازہ رپورٹ وزیراعظم کو پیش

9 Apr 2015 23:55

اسلام ٹائمز: رپورٹ کے مطابق، سیکیورٹی اداروں نے ملک بھر میں تیس ہزار تین سو چودہ آپریشن کیے گئے ہیں۔ تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رقوم کی مشکوک منتقلی پر نو کیس رجسٹرڈ کرکے سترہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق تازہ رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتک پینسٹھ دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کو پیش کی گئی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتک مختلف آپریشنز میں چونتیس ہزار پانچ سو سترہ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، جن میں پنجاب سے 2870، سندھ 7163 اور کے پی کے سے 19898 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بلوچستان سے 3526، اسلام آباد سے 763، آزاد کشمیر سے 9، گلگت بلتستان سے 103 اور فاٹا سے 185 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاوڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر 4068 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں پینسٹھ افراد کو پھانسی دی گئی ہے جن میں 51 پنجاب میں، سندھ میں 11، کے پی کے میں 1اور آزاد کشمیر میں دو مجرموں کو پھانسی دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سیکیورٹی اداروں نے ملک بھر میں تیس ہزار تین سو چودہ آپریشن کیے گئے ہیں۔ تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رقوم کی مشکوک منتقلی پر نو کیس رجسٹرڈ کرکے سترہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم بھیجنے پر 64 مقدمات درج کرکے 83 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 20 ہزار سے افغان مہاجرین کو واپس بھیجا گیا ہے جبکہ 3 لاکھ 58 ہزار سے زائد افغانیوں کو رجسٹرڈ کیا گیا۔ نفراد آمیز مواد اور اشتعال انگیز تقاریر پر 955 کیس رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 453221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/453221/نیشنل-ایکش-پلان-پر-عمل-درآمد-سے-متعلق-تازہ-رپورٹ-وزیراعظم-کو-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org