0
Thursday 9 Apr 2015 23:56

نام بدل کر فعال کالعدم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف سخت کارروائی کیجائے، بلال سلیم قادری

نام بدل کر فعال کالعدم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف سخت کارروائی کیجائے، بلال سلیم قادری
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے سربراہ علامہ بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ امریکا اور یہودی لابی اسلامی ممالک کو تباہ کرنا چاہتی ہیں، نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ورنہ ملک میں دہشتگردی کا بازار پھر سے گرم ہو جائے گا، عوام اہلسنت اتحادکا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام دشمن قوتوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں کارکنان اور عوام اہلسنت کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بلال سلیم قادری نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں مسلم ممالک کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں، جس کا مقابلہ اتحاد و وحدت سے ہی مکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان مشنِ سلیم قادری کو آگے بڑھانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروکار لائیں، اور عوام اہلسنت اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنی تحریک کی ہر طرح سے سپورٹ کریں۔
خبر کا کوڈ : 453223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش