0
Friday 10 Apr 2015 00:12

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے موجودہ حکومت کی حمایت میں کردار ادا کیا ہے، پاکستان بار کونسل

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے موجودہ حکومت کی حمایت میں کردار ادا کیا ہے، پاکستان بار کونسل
اسلام ٹائمز۔ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین محمد احسن بھون کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کا قیام آئین کے منافی ہے، آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت انتخابی تنازعات کے فیصلوں کا اختیار صرف اور صرف الیکشن ٹربیونلز کے پاس ہے، انتخابی تنازع کو کسی دوسرے فورم پر نہیں اٹھایا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے ججوں سے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کروانا عدلیہ کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش ہے، جس کا مقصد عدلیہ کی ساکھ کو مجروع کرنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججوں کو جوڈیشل کمیشن کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری نے جس تیزی کے ساتھ کمیشن کے سامنے ایک فریق کے طور پیش ہونے کا اعلان کیا ہے اس سے لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے اور انہوں نے انتخابات کے دوران موجودہ حکومت کی حمایت میں کوئی کردار ادا کیا ہے ورنہ وہ اتنی تیزی کے ساتھ یہ اعلان نہ کرتے۔
خبر کا کوڈ : 453226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش