QR CodeQR Code

داعش پر خوفناک قدرتی آفت ٹوٹ پڑی، متعدد دہشت گرد ہلاک

10 Apr 2015 00:48

اسلام ٹائمز: برطانوی اخبار ”دی سن“ کا کہنا ہے کہ آلودگی اور جراثیم سے بھرپور ماحول میں جنم لینے والے وائرس Leishmaniasis نے داعش پر حملہ کر دیا ہے اور اب تک اس کے بے شمار جنگجو اس کا شکار بن چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شام اور عراق میں دہشت گردی کرنیوالی شدت پسند تکفیری تنظیم داعش پر ایک پراسرار آفت نازل ہو گئی ہے، جو اس کے جنگجوﺅں کو دھڑا دھڑ موت کے منہ میں کھینچ رہی ہے۔ برطانوی اخبار ”دی سن“ کا کہنا ہے کہ آلودگی اور جراثیم سے بھرپور ماحول میں جنم لینے والے وائرس Leishmaniasis نے داعش پر حملہ کر دیا ہے اور اب تک اس کے بے شمار جنگجو اس کا شکار بن چکے ہیں، وائرس کا شکار بننے والے شخص کے جسم پر بڑے بڑے زخم بن جاتے ہیں اور آہستہ آہستہ گوشت تحلیل ہونے لگتا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجو علاج سے کترا رہے ہیں جس کی وجہ سے وائرس تیزی کے ساتھ پھیلتا جا رہا ہے۔ داعش کے مبینہ مرکز رقہ میں وائرس کا سب سے زیادہ خطرہ پایا گیا ہے۔ مقامی ڈاکٹر اس وائرس کے علاج کا بہت کم تجربہ رکھتے ہیں جو اس کے پھیلنے کی ایک اور بڑی وجہ ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائرس کی وجہ سے داعش کے جنگجوﺅں میں جلد کا السر، شدید بخار، خون کے سرخ خلیوں کی بیماریاں اور جگر کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں اور ہر طرف افراتفری کا سماں ہے۔


خبر کا کوڈ: 453235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/453235/داعش-پر-خوفناک-قدرتی-ا-فت-ٹوٹ-پڑی-متعدد-دہشت-گرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org