0
Friday 10 Apr 2015 01:21

پاک فوج میں اعلٰی سطح پہ تقرر و تبادلے

پاک فوج میں اعلٰی سطح پہ تقرر و تبادلے
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج میں اعلٰی سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے کیے گئے احکامات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود کو چیف آف جنرل سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ آرمی چیف کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کو کور کمانڈر ملتان اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید رمدے کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کہ لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل کو ڈی جی سٹریٹیجک پلان اور لیفٹیننٹ انور علی حیدر کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر بھی مقرر کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 453240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش