0
Friday 10 Apr 2015 08:13

کالعدم تحریک طالبان کا اہم رہنما قاری ضرار گرفتار

کالعدم تحریک طالبان کا اہم رہنما قاری ضرار گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں سی آئی اے پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے اہم رہنما حافظ ثناء اللہ عرف قاری ضرار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ملزم نے کرنل امام اور کرنل خالد خواجہ سمیت کئی افراد کو اغواء کر کے قتل کیا۔ حافظ ثناء اللہ عرف قاری ضرار، جو خوف اور دہشت کی علامت ہے، لاہور کی سی آئی اے پولیس نے اسے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم راولپنڈی اور لاہور کے معروف تاجروں کو اغواء کر کے کروڑوں روپے بھتہ طلب کرتا اور بھتہ نہ دینے پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کرتا۔ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے تاوان نہ ملنے پر کرنل امام اور کرنل خالد خواجہ کو قتل کیا تھا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی ہے اور وزیرستان اور افغانستان میں عسکری کاروائیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ سی آئی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کو لاہور میں لاری اڈے سے گرفتار کیا گیا، ذرائع کے مطابق ملزم کو حساس اداروں نے پکڑا اور پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 453247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش