0
Friday 10 Apr 2015 18:50

یمن جنگ سے سعودی عرب سمیت عالم اسلام کو نقصان ہوگا، سراج الحق

یمن جنگ سے سعودی عرب سمیت عالم اسلام کو نقصان ہوگا، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یمن کے معاملہ پر پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد کی حمایت کردی ہے، صحافیوں کیساتھ گفتگو  کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو جنگ سے بچانا بھی تعاون ہے، پاکستان کو صلح کیلئے قائدانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔ یمن جنگ سے سعودی عرب سمیت عالم اسلام کو نقصان ہوگا، سعودی عرب کو جنگ سے بچانا بھی ان کے ساتھ تعاون ہے، پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو تنازع کے حل اور فریقین میں صلح کیلئے قائدانہ کردار ادا کرنا چاہئے، ترکی اور ایران نے بھی مثبت رویے کا اظہار کیا ہے، یمن میں دوبارہ قانونی اور قومی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ کراچی کے ضمنی اليکشن ميں راشد نسيم اُن کے اميدوار ہيں، 12 تاريخ کے جلسے کے بعد پی ٹی آئی سے اتحاد کے حوالے سے فيصلہ کريں گے۔
خبر کا کوڈ : 453354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب