0
Friday 10 Apr 2015 21:23

آئی ایس او کے زیراہتمام 3 روزہ تعلیمی کنونشن کا آغاز ہوگیا

آئی ایس او کے زیراہتمام 3 روزہ تعلیمی کنونشن کا آغاز ہوگیا
 اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ تعلیم کے زیراہتمام سالانہ تعلیمی کنونشن کا آغاز ہوگیا۔ طلوع فجر تعلیمی کنونشن لاہور میں تین روز تک جاری رہے گا، کنونشن میں ملک بھر کی یونیورسٹیز کے سینکڑوں طلباء شریک ہیں۔ کنونشن کے پہلے روز ماہرین تعلیم و اسکالرز نے مختلف موضوعات پر مفصل گفتگو کی۔ ڈاکٹر یونس نے کنونشن کے طلباء سے اسلام و آئیڈیالوجیز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے، دنیا بھر کے تمام مذاہب اور لادین افراد کا رجحان اسلام کی طرف بڑھ رہا ہے، سیکولر ازم نے معاشرے سے اخلاقی اقدار کو چھین لیا ہے، اس کے نتیجے میں نوجوان نسل اخلاقی طور پر کھوکھلی ہوتی جا رہی ہے، دنیا بھر میں لوگ تمام فاسق آئیڈیالوجیز سے دلبرداشتہ ہوچکے ہیں اور اسلام کی اقدار کو اپنی زندگیوں پر نافذ کرنا چاہتے ہیں، جس کے مقابلہ میں سیکولر طاقتیں داعش و تکفیری طاقتوں کی اسلام دشمن کارروائیوں کو اسلام کا حقیقی چہرہ مسخ کرکے اسلام سے دور کرنے کی کوششوں میں مگن ہیں، دنیا میں اس وقت آئیڈیالوجیز کی جنگ جاری ہے۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم رضا محسن نے طلباء سے انٹرنیٹ اور تعلیم کے حوالے سے مفصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں اعلٰی تعلیم کے حصول کیلئے انٹرنیٹ کا استعمال ضروری ہوچکا ہے، انٹرنیٹ کی بدولت تحقیق، مطالعہ کے حوالے سے آسانیاں پیدا ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ طلباء کی تعلیمی خدمات کیلئے اپنی کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے، سالانہ تعلیمی کنونشن بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ ڈاکٹر رضا نے مثبت سوچ کی طاقت کے موضوع پر طلباء سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھی مثبت اور بے غرض سوچ کامیابی کی طرف جبکہ منفی اور مطلبی سوچ ناکامی طرف لے جاتی ہے، کنونشن تین روز تک جاری رہے گا، جس میں ہائر ایجوکیشن، سٹڈی سکلز، جاب ہنٹنگ سمیت سی ایس ایس کے امتحانات کی تیاری کے حوالے رہنمائی دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 453416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش