QR CodeQR Code

علمائے اسلام کانفرنس کا متفقہ اعلامیہ

10 Apr 2015 22:21

اسلام ٹائمز: شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے 12 نکاتی اعلامیہ پڑھ کر سنایا، جس کی حاضرین نے تین دفعہ تکبیر کے ساتھ تائید کی۔


اسلام ٹائمز۔ علمائے اسلام کانفرنس میں ملک بھر کے جید علمائے کرام و اکابرین ملت نے شرکت کی۔ کانفرنس میں امت مسلمہ خصوصاً پاکستان کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا اور 12 نکاتی متفقہ اعلامیہ پر اتفاق کیا گیا، جو آپ کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔
*۔۔۔قرآن کے حکم کے مطابق اللہ تعالٰی کی رسی کو تھامے رکھیں گے اور تفرقہ میں نہیں پڑیں گے۔
*۔۔۔ اسلام امن و آشتی و رواداری کا درس دیتا ہے، جس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، علمائے کرام اسی الہٰی پیغام کو عام کریں گے۔
*۔۔۔ استعماری قوتیں عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، علماء کرام و حکمران مسلم اُمہ میں اتحاد و اتفاق کے ذریعے عالمی سامراجی قوتوں کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔
*۔۔۔مختلف مکاتب فکر کے درمیان محبت، رواداری اور افہام و تفہیم کی فضاء قائم کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
*۔۔۔ تمام مسالک کے اکابر اور عقائد کا احترام کیا جائے گا، تکفیریت امت مسلمہ کیخلاف ایک سازش ہے جسے علماء مل کر ناکام بنائیں گے۔
*۔۔۔ مسلکی تنازعات کو باہمی مشوروں اور افہام و تفہیم کے ذریعے طے کیا جائے گا۔
*۔۔۔ تمام مذاہب کے مقدسات کا احترام رکھیں گے اور کسی مسلک و مذہب کے احساسات کو مجروح کرنے سے اجتناب کریں گے۔
*۔۔۔ قومی و ملکی معاملات و حالات کی اصلاح میں تمام مکاتب فکر کے علماء کردار ادا کریں گے۔
*۔۔۔ علماء، خطباء اور مصنفین کی تقریروں اور تحریروں میں توازن و اعتدال پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
*۔۔۔ پاکستان کی سالمیت، تحفظ اور ترقی کیلئے کوششیں کی جائیں گی اور ملک کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے کردار ادا کیا جائے گا۔
*۔۔۔ شرکائے کانفرنس حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عالمی برادری پر زور دے کہ تمام انبیائے کرام و مقدس ہستیوں کا احترام لازم قرار دیا جائے۔
*۔۔۔ شرکائے کانفرنس حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد کرکے فحاشی و عریانی کا خاتمہ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 453428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/453428/علمائے-اسلام-کانفرنس-کا-متفقہ-اعلامیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org