0
Saturday 11 Apr 2015 15:05

پاکستانی طیارے کو سعودی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ ملی، مسافروں سمیت واپس

پاکستانی طیارے کو سعودی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ ملی، مسافروں سمیت واپس
اسلام ٹائمز۔ شاہین ایئرلائن کے طیارے کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہ دینے کے بارے میں سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا موقف سامنے آگیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ طیارے کے پاس مملکت کے ایئرسپیس میں داخل ہونے کا پرمٹ نہیں تھا۔ سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مطلوبہ پرمٹ نہ ہونے کی وجہ سے شاہین ایئر کے بوئنگ 767 کو معمول کے حفاظتی اقدام کے طور پر سعودی ایئر سپیس میں داخلے سے پہلے ہی واپس بھیج دیا گیا۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایئرلائن نے پرمٹ کے لئے درخواست دی تھی لیکن چونکہ طیارہ بین الاقوامی فضائی ضوابط پر پورا نہیں اترتا تھا اور سیفٹی سے متعلق معاملات بھی تھے لہٰذا پرمٹ کی درخواست رد کردی گئی تھی۔ سعودی اتھارٹی کی طرف سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس کے لئے سعودی ایئر سپیس کی سلامتی اور سیفٹی سٹینڈرڈز اہم ترین ہیں لہٰذا اس ضمن میں کسی بھی بات سے صرف نظر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دمام ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہ ملنے وجہ سے طیارہ شارجہ سے ایندھن بھروا کر واپس آگیا تھا، جس کے بعد دمام جانے والے 240 مسافروں کو قیام کیلئے مختلف ہوٹلوں میں بھجوادیا گیا جبکہ دمام کیلئے دوسری پرواز رات دس بجے روانہ ہو کی گی تھی۔ یہ امر بھی حیران کن ہے کہ مذکورہ طیارے کی سعودی عرب کیلئے کوئی پہلی پرواز نہیں تھی۔
خبر کا کوڈ : 453577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش