QR CodeQR Code

پرویز خٹک اور خرم دستگیر 14 اپریل کو کابل جائیں گے

11 Apr 2015 20:55

اسلام ٹائمز: خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ کو افغان صدر نے دورہ افغانستان کی دعوت دی ہے۔ خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ افغانستان میں افغان قیادت سے دہشت گردی کے خاتمے اور دوسرے باہمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان 14 اپریل کو افغانستان کا دورہ کریں گے۔ وزیر تجارت پاک افغان تجارت کو وسعت دینے اور دونوں ملکوں میں تجارت کے راستے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے بات چیت کریں گے۔ میڈیا کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ وزیر تجارت کابل میں کانٹی نینٹل ہوٹل میں منعقد ہونے والی پاکستانی مصنوعات کی نمائش بھی دیکھیں گے۔ اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کریں گے۔ دریں اثناء خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک افغان صدر کی دعوت پر 14 اپریل کو کابل جائیں گے۔ خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ کو افغان صدر نے دورہ افغانستان کی دعوت دی ہے۔ خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ افغانستان میں افغان قیادت سے دہشت گردی کے خاتمے اور دوسرے باہمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 453668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/453668/پرویز-خٹک-اور-خرم-دستگیر-14-اپریل-کو-کابل-جائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org