QR CodeQR Code

تحریک انصاف کا ایم کیو ایم کے مرکز جناح گراؤنڈ عزیزآباد کیبجائے شارع پاکستان پر جلسے کا اعلان

11 Apr 2015 21:51

اسلام ٹائمز: انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت ہے، اس لئے تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابی جلسہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد کے بجائے شارع پاکستان ہوگا، تاہم اس حوالے سے ایم کیو ایم کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما اور این اے 246 سے ضمنی انتخاب میں امیدوار عمران اسماعیل نے اعلان کیا ہے کہ 19 اپریل کو ہونے والا انتخابی جلسہ جناح گراؤنڈ عزیزآباد کے بجائے شارع پاکستان پر ہوگا۔ انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت ہے، اس لئے تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابی جلسہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد کے بجائے شارع پاکستان ہوگا، تاہم اس حوالے سے ایم کیو ایم کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جناح گراؤنڈ کے اطراف گلیاں تنگ ہیں اور جلسے کے اختتام پر نکلتے وقت شرکاء کو مشکل ہو سکتی تھی، جس کے پیش نظر جلسے کا مقام تبدیل کیا، تاہم اب بھی چاہیں تو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کر سکتے ہیں، اب چاہے ایم کیو ایم کا کیمپ لگے یا کوئی اور مسئلہ ہو تحریک انصاف کا 19 اپریل کو جلسہ شارع پاکستان پر ہوگا، اور جلسے کا مقام تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت کسی جماعت سے الیکشن کے لئے مدد نہیں مانگی، تاہم جماعت اسلامی سے اپنا امیدوار دستبردار کرنے کی درخواست کی ہے، تاکہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے درمیان ون آن ون مقابلہ ہو سکے اور اس حوالے سے جماعت اسلامی کے جواب کا انتظار ہے۔


خبر کا کوڈ: 453673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/453673/تحریک-انصاف-کا-ایم-کیو-کے-مرکز-جناح-گراؤنڈ-عزیزا-باد-کیبجائے-شارع-پاکستان-پر-جلسے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org