0
Saturday 11 Apr 2015 22:22

آئی ایس او کے زیراہتمام سالانہ تعلیمی کنونشن دوسرے روز بھی جاری

آئی ایس او کے زیراہتمام سالانہ تعلیمی کنونشن دوسرے روز بھی جاری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ تعلیم کے زیراہتمام لاہور میں تین روزہ سالانہ تعلیمی کنونشن دوسرے روز بھی جاری رہا، کنونشن میں ملک بھر کی جامعات سے سینکڑوں طلباء شریک ہیں۔ کنونشن کے دوسرے روز سی ایس ایس، ہائز ایجوکیشن، انٹرویو میں کامیابی کیسے ممکن ہے اور جاب ہنٹنگ کے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ حالات حاضرہ کے موضوع پر معروف تجزیہ نگار سلمان علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں عوام کا قتل کیا جا رہا ہے، قتل ہونے والوں میں شیعہ اور سنی دونوں عوام شامل ہیں، پاکستان فوج کو اس جنگ سے دور رہنا چاہئے اور پاک فوج کے جوانوں کو ہرگز یمن میں نہیں جانا چاہئے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکی مداخلت کا عمل جاری رہا تو یمن میں انسانی المیہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے، حالیہ بحران آل سعود کی اسٹرٹیجک غلطی ہے، جس کے نتیجہ میں آل سعود بربادی کی طرف سفر کرے گی، یمن میں شیعہ سنی مسئلہ نہیں۔ ثقافتی یلغار کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے فرحان زیدی نے کہا کہ پاکستان میں یونیورسٹیز کا فاسد ماحول طلباء کو اسلامی اقدار سے دور کر رہا ہے، سیکولر طاقتیں طلباء میں اسلام مخالف سازشوں کو پروان چڑھا رہی ہیں، معاشرے میں اسلامی اقدار کا نفاذ وقت کی ضروت ہے، کنونشن کے آخری روز سی ایس ایس امتحانات کی تیاری کے حوالے سے خصوصی رہنمائی پر لیکچرز ہوں گے جبکہ مرکزی صدر تہور حیدری بھی خطاب کریں گے، پروگرام کے اختتام پر تعلیمی اداروں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء کو اعزازی شیلڈز اور انعامات دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 453678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش