QR CodeQR Code

یمن معاملے پر غیرجانبدار رہتے ہوئے پاکستان جنگ کے خاتمے میں موثر قرار ادا کرسکتا ہے، عمران خان

11 Apr 2015 23:17

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ حکومت کو پرائی جنگ سے علحیدہ رہنے کا مشورہ دیا تھا، پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد میں پی ٹی آئی کے نکات شامل کیے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ یمن کے صورتحال پر متفقہ قرار داد سے پارلیمنٹ میں واپسی کا فیصلہ درست ثابت ہوا ہے، غیرجانبدار رہتے ہوئے پاکستان جنگ کے خاتمے میں موثر قرار ادا کر سکتا ہے، اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو پرائی جنگ سے علحیدہ رہنے کا مشورہ دیا تھا، پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد میں پی ٹی آئی کے نکات شامل کیے گئے، عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی امریکہ سے خفیہ مفاہت کے نتیجے میں 50 ہزار سے پاکستانیوں کی جانیں ضاع ہوئیں، حکمران عوام کے نام پر مزید کوئی خفیہ معاہدہ نہ کریں۔ سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل اور او آئی سی کے ذریعے جنگ کے خاتمے کی کوشش کرنی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 453691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/453691/یمن-معاملے-پر-غیرجانبدار-رہتے-ہوئے-پاکستان-جنگ-کے-خاتمے-میں-موثر-قرار-ادا-کرسکتا-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org