QR CodeQR Code

تحریک انصاف کی اسمبلی میں واپسی آئین کا مذاق اڑانے کے مترداف ہے، جاوید ہاشمی

11 Apr 2015 23:38

اسلام ٹائمز: ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ اسپیکر کی رولنگ نہیں آئین حرف آخر ہوتا ہے اس لئے اسپیکر ایاز صادق کو بھی آئین کا مذاق اڑانے پر عدالتوں کے آگے جواب دینا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اسپیکر کی رولنگ نہیں، آئین حرف آخر ہوتا ہے اور تحریک انصاف کی اسمبلی میں واپسی آئین کا مذاق اڑانے کے مترداف ہے۔ ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف کی اسمبلی میں واپسی آئین کا مذاق اڑانے کے مترداف ہے، عمران خان یہ نہیں کہہ سکتے کہ ان کی پارٹی نے اسمبلی سےاستعفے نہیں دیئے اور نہ ہی کوئی عدالت انہیں تحفظ فراہم کر سکتی ہے جب کہ اسپیکر کی رولنگ نہیں آئین حرف آخر ہوتا ہے اس لئے اسپیکر ایاز صادق کو بھی آئین کا مذاق اڑانے پر عدالتوں کے آگے جواب دینا ہو گا۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے ان سے وعدہ خلافی کی جس پر انہیں افسوس ہے، جب وہ پارٹی چھوڑ کر آئے تو تحریک انصاف کے پاس کسی ایک حلقے میں بھی دھاندلی کے ثبوت نہیں تھے اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) چاہتی تھی کہ تحریک انصاف اسمبلی سے چلی جائے۔


خبر کا کوڈ: 453697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/453697/تحریک-انصاف-کی-اسمبلی-میں-واپسی-ا-ئین-کا-مذاق-اڑانے-کے-مترداف-ہے-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org