0
Saturday 11 Apr 2015 23:43

مصر کی عدالت نے اخوان المسلمین کے رہنما محمد بدیع کو سزائے موت کی توثیق کر دی

مصر کی عدالت نے اخوان المسلمین کے رہنما محمد بدیع کو سزائے موت کی توثیق کر دی
اسلام ٹائمز۔ قاہرہ میں مصر کی عدالت نے اخوان المسلمین کے رہنما محمد بدیع سمیت دیگر 13 رہنماؤں کو ریاست کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرنے جرم میں سزائے موت کی توثیق کر دی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی عدالت نے محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد امن و امان کی خراب صورت حال پر محمد بدیع سمیت دیگر 13 رہنماؤں کو ریاست کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرنے جرم میں سزائے موت سنائی تھی، جس کی اعلیٰ عدلیہ نے توثیق کر دی ہے۔ اس کے علاوہ ایک مصری نژاد امریکی شہری سمیت 36 افراد کو عمر قید کی بھی سزا سنائی ہے۔ واضح رہے کہ 2013 میں محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد اخوان المسلین کے خلاف کارروائیوں میں اب تک سیکڑوں افراد کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 453698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش