0
Sunday 12 Apr 2015 00:54

طالبان نے جاسوسی کے الزام میں 14 پاکستانی تاجروں کے سر قلم کر دیئے

طالبان نے جاسوسی کے الزام میں 14 پاکستانی تاجروں کے سر قلم کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد پر طالبان دہشت گروہ نے سرسوں کے تیل سے وابستہ 14 تاجروں کو طالبان نے جاسوسی کے الزام میں سر کاٹ دئیے۔ طالبان نے بعد میں ایک تاجر کو پھانسی جبکہ ایک ادھیڑ عمر تاجر کو رہا کیا تھا، جس نے پاکستان آکر سارے واقعات سے لواحقین کو آگاہ کیا۔ 14 تاجروں میں آٹھ کا تعلق چارسدہ سے ہے، تاجروں کے لواحقین نے بااثر افراد کے ذریعے طالبان رہنماؤں سے مذاکرات کئے جو بے سود رہے، نعشوں کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق 14 مارچ کو پاکستان کے سرحدی علاقہ سے طالبان نے مبینہ طور پر سرسوں کے تیل سے وابستہ چارسدہ کے 10 تاجروں کو اغواء کر کے افعانستان کے علاقہ مارکو میں یرغمال بنا دیا تھا۔ طالبان نے بعد ازاں ایک ادھیڑ عمر تاجر لخاظ گل کو رہا کر دیا جنہوں نے چارسدہ آ کر مغوی تاجروں کے لواحقین کو سارے واقعات سے آگاہ کیا اور یہ بھی کہا کہ طالبان نے ایک مغوی کو اُس کے سامنے پھانسی پر لٹکایا ہے۔ اغواء کی خبر لواحقین کیلئے قیامت سے کم نہ تھی اور تاجروں کے رشتہ داروں نے افغانستان کے سرحدی علاقے میں ڈھیرے ڈال کر بااثر ذریعہ سے طالبان رہنماوں سے تاجروں کی بازیابی کیلئے مذاکرات کئے، مگر مذاکرات کا کوئی مثبت نتیجہ نہ نکل سکا جس کے بعد طالبان نے مبینہ طور پر 14 مزید تاجروں کے سر قلم کر دئیے۔ 

جن میں 8 کا تعلق چارسدہ سے ہے جبکہ دیگر 6 تاجروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔ افغانستان کے سرحدی علاقے میں چارسدہ کے جن تاجروں کو محصور کیا گیا تھا اُن میں عطاء اللہ، راحت شاہ پسران محمد شاہ، عبداللہ، احمد علی پسران فرمان اللہ سکنہ میاں کلے، ریحان گل، دیدن گل پسران قدر گل، گوہر ولد کریم اللہ سکنہ ماجوکے، نور حسین ولد گل حسین سکنہ سہ پاؤ چارسدہ ٹاؤن اور لحاظ گل ولد خطاب گل سکنہ شبقدر خوبئی شامل ہیں۔ قتل ہونے والے تین تاجروں کی نعشیں ماجوکی چارسدہ پہنچائی گئی جبکہ دیگر تاجروں کی نعشوں کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، پورے علاقے میں سوگ کا عالم ہے اور مقتولین کی تدفین کیلئے تیاریاں کی جا رہی ہیں، مقتولین کے حوالے سے اہل علاقہ نے بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے سرسوں کے تیل کے کاروبار سے وابستہ رہے اور پاک افغان سرحد کے قریب اُن کی عارضی رہائش گاہیں بھی موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 453716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش