0
Sunday 12 Apr 2015 12:19

حوثی لیڈرز کو بات چیت کیلئے پاکستان بلایا جا سکتا ہے، سراج الحق

حوثی لیڈرز کو بات چیت کیلئے پاکستان بلایا جا سکتا ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے تعاون کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ اسے یمن جنگ سے بچایا جائے عوام نے پارلیمنٹ کو لڑانے کے لیے مینڈیٹ سے نہیں نوازا۔ اسلام آباد میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ یمن جنگ سے سعودی عرب سمیت عالم اسلام کو نقصان پہنچے گا، سعودی عرب سے تعاون کی ایک صورت یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اسے جنگ سے بچایا جائے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یمن کے حوثی رہنماوں کو بات چیت کیلئے پاکستان بلایا جا سکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ 12 اپریل کے جلسے کے بعد پی ٹی آئی سے اتحاد کے حوالے فیصلہ کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 453723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب