QR CodeQR Code

برطانوی خفیہ ایجنسی اور پولیس بھی انتہاپسندی کی ذمہ دار ہیں، سروے

12 Apr 2015 12:38

اسلام ٹائمز: لندن سے شائع ہونے والی سروے رپورٹ کے مطابق ایک ہزار مسلمانوں اور ایک ہزار غیر مسلموں نے کہا کہ معاشرے میں اجنبیت بڑھ رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں کئے گئے ایک نئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر دس میں سے چار برطانوی مسلمان سمجھتے ہیں کہ نوجوانوں کے انتہا پسند بننے کی ذمہ داری ایم آئی فائیو اور پولیس پر بھی عائد ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک چوتھائی برطانوی مسلمان شام جانے والے نوجوانوں سے ہمدردی رکھتے ہیں، تین چوتھائی مسلمانوں کا خیال ہے کہ برطانوی معاشرتی اقدار ہماری مذہبی اقدار سے مطابقت رکھتی ہیں، جبکہ سات میں سے ایک نے رائے دی کہ ایسا نہیں ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق ایک ہزار مسلمانوں اور ایک ہزار غیر مسلموں نے کہا کہ معاشرے میں اجنبیت بڑھ رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 453726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/453726/برطانوی-خفیہ-ایجنسی-اور-پولیس-بھی-انتہاپسندی-کی-ذمہ-دار-ہیں-سروے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org