QR CodeQR Code

بھیک نہیں مانگ رہے سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت بھارت کا حق ہے، نریندر مودی

12 Apr 2015 12:48

اسلام ٹائمز:فرانس کے شہر پیرس میں بھارتی شہریوں کے اجتماع سے خطاب کے دوران بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ دن چلے گئے جب ہم اپنے حق کے لئے دوسروں کے سامنے گڑگڑایا کرتے تھے اب ہم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کا مطالبہ بھارت کا حق ہے ہم کوئی بھیک نہیں مانگ رہے۔ فرانس کے شہر پیرس میں بھارتی شہریوں کے اجتماع سے خطاب کے دوران بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کا مطالبہ کرنے کا حق حاصل ہے وہ کوئی بھیک نہیں مانگ رہا۔ وہ دن چلے گئے جب ہم اپنے حق کے لئے دوسروں کے سامنے گڑگڑایا کرتے تھے اب ہم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم بننے سے قبل فرانس میں ایک سیاح کی حیثیت سے آئے تھے لیکن اب وہ بھارت میں سیاحوں کو لے جانے کے لئے آئے ہیں۔ پہلے وہ فرانس کو جاننے کے لئے یہاں آئے تھے اور اب وہ اپنی قوم کو آگے لے جانے کا خواب لے کر آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 453813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/453813/بھیک-نہیں-مانگ-رہے-سلامتی-کونسل-میں-مستقل-رکنیت-بھارت-کا-حق-ہے-نریندر-مودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org