QR CodeQR Code

عرب امارات کے وزیر کی دھمکیاں پاکستان کی ہتک اور ناقابل قبول ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

12 Apr 2015 18:55

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور کے ریاستی وزیر ڈاکٹر انور محمود گرگاش نے پاکستان کو دھمکی دی تھی کہ یمن کی صورتحال پر پاکستان کے مبہم بیان پر اسے بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور کے وزیرکی جانب سے دھمکی آمیز بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اماراتی وزیر کی دھمکیاں ستم ظریفی ہی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم غیرت مند قوم ہے اور سعودی عرب کے ساتھ یو اے ای کے عوام کے لئے بھی برادرانہ جذبات رکھتے ہیں تاہم اماراتی وزیر دھمکیاں دے رہا ہے جو پاکستان کی ہتک اور ناقابل قبول ہونے کے ساتھ لمحہ فکریہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اماراتی وزیر کی دھمکیاں سفارتی اداب کے منافی ہے اور پاکستان اس قسم کی کسی دھمکی کو قبول نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور کے ریاستی وزیر ڈاکٹر انور محمود گرگاش نے پاکستان کو دھمکی دی تھی کہ یمن کی صورتحال پر پاکستان کے مبہم بیان پر اسے بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔


خبر کا کوڈ: 453842

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/453842/عرب-امارات-کے-وزیر-کی-دھمکیاں-پاکستان-ہتک-اور-ناقابل-قبول-ہیں-وفاقی-داخلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org