0
Sunday 12 Apr 2015 19:08

یمن جنگ میں فریق نہ بننے پر یو اے ای کے بعد عرب پارلیمنٹ کے چیئرمین بھی پاکستان پر برہم

یمن جنگ میں فریق نہ بننے پر یو اے ای کے بعد عرب پارلیمنٹ کے چیئرمین بھی پاکستان پر برہم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے بعد عرب پارلیمنٹ کے چیرمین احمد بن محمد الجروان نے بھی پاکستان کی جانب سے یمن جنگ میں غیر جانبدار رہنے کے فیصلے پر برہمی ظاہر کی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب پارلیمنٹ کے چیرمین احمد بن محمد الجروان نے پاکستان کی جانب سے یمن جنگ میں فریق نہ بننے کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کا فیصلہ عرب اور اسلامی ممالک کے مؤقف سے متصادم ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش نے بھی پاکستانی پارلیمنٹ کے فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد کو اپنے فیصلے کی سخت قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 453845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش